فرانس میں نومسلم ماڈل کو داعش سے تعلق کے الزام پر 2 سال قید

لائی تیتیا نے 2016 میں اسلام قبول کرکے اپنا نام کنزیٰ رکھا اور فیس بک پر داعش کی بیعت کی تھی


ویب ڈیسک August 23, 2017
لائی تیتیا نے مارچ 2016 میں اسلام قبول کرکے اپنا نام کنزہ رکھا۔ فوٹو: فائل

فرانس میں نومسلم ماڈل کو شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے شبہ میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے کاستیلنا لی لیز سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ماڈل لائی تیتیا 2014 میں ہونے والے مقامی مقابلہ حسن میں دوسرے نمبر پر آئی تھی۔ عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں اسے دو سال قید اور ایک سال معطل قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعش نے نئے حملوں میں فرانس کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

لائی تیتیا پر دوسرے لوگوں کو بھی داعش میں شمولیت کی دعوت دینے اور تنظیم کا لٹریچر رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ نومسلم خاتون کے بلااجازت بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق لائی تیتیا نے مارچ 2016 میں اسلام قبول کرکے اپنا نام کنزیٰ رکھا اور فیس بک پر داعش کی بیعت کی، بعد ازاں اس نے داعش سے رابطہ بھی کرکے سماجی ویب سائیٹ پر اس کے حق میں پوسٹس کیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے جنگجوؤں میں ایک ہزار فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں، فرانس کا اعتراف

کنزہ کی والدہ نے بتایا کہ 2013 میں وہ ایک بگڑی ہوئی لڑکی تھی جو شراب نوشی سمیت دیگر الٹے سیدھے کام کرتی تھی لیکن پھر اچانک اس نے اسلام قبول کرکے برقعہ پہننا شروع کردیا۔ اس کے اسلام قبول کرنے میں قریب واقع مسجد نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |