اوپو پاکستان نے F3 اسمارٹ فون ’’ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن‘‘ پیش کردیا

شوخ سرخ رنگت اور سنہری لوگو کے ساتھ یہ اسمارٹ فون اپنی مثال آپ ہے۔


ویب ڈیسک August 23, 2017
شوخ سرخ رنگت اور سنہری لوگو کے ساتھ یہ اسمارٹ فون اپنی مثال آپ ہے۔ (فوٹو: اوپو اسمارٹ فونز)

مشہور کیمرا فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پاکستان میں اپنے کامیاب اور مقبولِ عام F3 اسمارٹ فون کا ''ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن'' متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

ایف سی بارسلونا دنیا میں فٹ بال کے مشہور ترین کلبوں میں سے ایک ہے جس نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس فٹ کلب کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اوپو F3 ایف سی بارسلونا کا لمیٹڈ ایڈیشن جدید ٹیکنالوجی اور جدت آمیز فیچرز سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹائلش بھی ہے جس کی قیمت 34 ہزار 899 روپے ہے۔ اوپو F3 ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن 26 اگست سے پاکستان بھر میں تمام بڑے موبائل اسٹورز پر دستیاب ہوگا۔

اوپو F3 ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون کا رنگ اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ''بارسلونا'' کے جانے پہچانے رنگوں سے مطابقت رکھتا ہے یعنی یہ سرخ لال اور سنہرے رنگ دستیاب ہوگا جو ''بارسلونا'' کا طرہ امتیاز ہیں۔ ڈیزائن کے اعتبار سے اس کی شکل و صورت میں کوئی خاص فرق نہیں البتہ اس پر سرخ رنگ بہت نمایاں ہے۔ واضح رہے کہ اوپو F3 سیریز کے دیگر اسمارٹ فونز گولڈ، روز گولڈ اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہیں۔

''بارکا ریڈ'' کو F3 ایف سی بارسلونا کے مرکزی رنگ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جس کی پشت پر سونے کا ملمع چڑھی ہوئی پٹیاں (گولڈ پلیٹڈ بینڈز) اور ایف سی بارسلونا کا لوگو موجود ہیں جبکہ نچلے حصے میں سنہرے حروف میں ''ایف سی بارسلونا آفیشل پارٹنر'' پڑھا جاسکتا ہے۔ اس میں سرخ اور سنہری رنگ کی آمیزش نے اس منفرد اسمارٹ فون کو صحیح معنوں میں فٹ بال کلب ''بارسلونا'' کا ترجمان بنادیا ہے۔



اپنی شوخ، چمک دار اور دھاتی باڈی کے ساتھ F3 ایف سی بارسلونا کی تمام جزیات میں سرخ اور سنہری رنگوں کی ماہرانہ آمیزش اس کی روح اور احساس کے تاثر کو مزید گہرا کرتی ہے۔ ''بارکا ریڈ'' کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپو نے خصوصی محنت کرتے ہوئے اس جدید اسمارٹ فون کو بالکل وہی روشن رنگ دیا ہے جو اس ہسپانوی فٹ بال ٹیم سے عین مناسبت رکھتا ہے۔ نتیجتاً اس لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون میں نظر آنے والا سرخ رنگ بالکل منفرد ہے جس سے ''بارسلونا کلب'' کے جوش، جذبے اور بلند امیدوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ دو باریک دھاتی پٹیوں کی چوڑائی میں اضافہ کرتے ہوئے، اور مخصوص انداز سے ترتیب دی گئی گولڈن پینٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے، بہترین تناسب حاصل کیا گیا ہے۔

نچلے حصے میں ایف سی بارسلونا کا سنہری لوگو موجود ہے جو سنہری پٹیوں کی سیدھ میں ہے۔ اور سب سے زیادہ قابلِ توجہ بات تو یہ ہے کہ اس لوگو کو 18 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس کا سرخ رنگ اپنے ظاہری انداز ہی سے ''بلاؤگرانا'' کے جذبے کا عکاس ہے جو اس کے ڈیزائن اور مخصوص وال پیپرز کے ساتھ اسے صحیح معنوں میں ایف سی بارسلونا کا ترجمان بناتا ہے۔ ایف سی بارسلونا کے محدود ایڈیشن میں سرخ اور سنہرے رنگ کے ملنے سے نوجوان کے جذبات اور ان کے فیشن کی بہترین ترجمانی ہوتی ہے۔

اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے اوپو F3 ''ایف سی بارسلونا'' لمیٹڈ ایڈیشن کے پاکستان میں متعارف ہونے سے متعلق بتایا، ''ہم نے اپنے صارفین کی تسکین، ضروریات اور تقاضوں کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ صارفین کی محبت اور تعاون نے ہمیں پاکستان میں بڑا اسمارٹ فون برانڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن متعارف ہونے پر کھیل سے محبت کرنے والے نوجوانوں بالخصوص فٹ بال شائقین کے ساتھ ہمارا تعلق مزید مستحکم ہوجائے گا۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون پاکستان کے نوجوانوں میں بہت زیادہ پسند کیا جائے گا۔''

ایف سی بارسلونا کے ساتھ شراکت داری پاکستانی عوام کےلیے بلاشبہ عید کے بہترین تحفوں میں سے ایک ہے؛ خاص کر اُن کےلیے جو روایت اور تاریخ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بالکل ایف سی بارسلونا کی طرح۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں