امریکا سے کسی بھی مالی مدد کی ضرورت نہیں آرمی چیف

افغانستان میں امن پاکستان کیلیے ہمارے کرداراور قربانیوں کو تسلیم کیے جانےکی ضرورت ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک August 23, 2017
امریکا سے مالی یا عسکری امداد نہیں بلکہ اس کا اعتماد اور اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں، جنرل قمر باجوہ۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

DI KHAN: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں امریکا سے کسی بھی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں بلکہ ہم اپنی خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اور نئی امریکی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی قدر کرتا ہے اور افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے تعاون کا خواہاں ہے۔



ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سفیر پر زور دیا کہ ہم امریکا سے کسی بھی مالی یا عسکری امداد نہیں بلکہ اس کا اعتماد، مفاہمت اور اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا دوسرے کسی اور ملک کیلئے اہمیت رکھتا ہے، ہم نے افغانستان میں قیام امن کیلیے بہت کچھ کیا ہے اور کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے قومی مفاد و قومی پالیسی کے مطابق جب کہ آئندہ بھی اس سلسلے میں مزید اقدام کرتے رہیں گے۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بھی بہت اہم ہے تاہم ہمارے کردار اور قربانیوں کو تسلیم کیے جانے کی ضرورت ہے، افغانستان کی طویل ترین جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام فریقین کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کامیابی کی ضمانت ہے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/photos/a.1656988187931962.1073741828.1656878391276275/1764918493805597/?type=3"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں