شریف برادران نے پنجاب کو بادشاہوں کی طرح چلانے کی کوشش کی کائرہ

میٹرو بس پرآنے والے اخراجات کا حساب ضرورلیا جائے گا، کائرہ


ویب ڈیسک February 15, 2013
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ شریف برادران نے شیر شاہ سوری بننے کے چکرمیں پنجاب کو بادشاہ کی طرح چلانے کی کوشش کی۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزریراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے پنجاب کو بادشاہوں کی طرح چلانے کی کوشش کی۔


لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر طاہرالقادری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست تسلیم کرلیتی تو اس سے کوئی قیامت نہیں آجاتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایوان صدرسازشوں کاگڑھ ہواکرتا تھا مگر اب نہیں کیوں کہ ایوان صدرمیں آصف زرداری بیٹھے ہیں، حکومت نے 5 سال کے دوران بہت سارے مسائل حل کئے لیکن کئی امور ابھی بھی حل طلب ہیں۔


قمرزمان کائرہ نے کہا کہ شریف برادران نے شیر شاہ سوری بننے کے چکرمیں پنجاب کو بادشاہ کی طرح چلانے کی کوشش کی، شریف برادران کی زبان وفاقی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے لگاتے نہیں تھکتی۔ انہوں نے کہا کہ کیا پنجاب میں کرپشن نہیں ہورہی، میٹرو بس پرآنے والے اخراجات کا حساب ضرورلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں