ق لیگ کے 2 ارکان قومی اور پی پی کے 9 ارکان پنجاب اسمبلی نلیگ میں شامل

ملک بچانے کے لیے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا،ارکان اسمبلی


ویب ڈیسک February 15, 2013
مسلم لیگ (ق) کے خانیوال سے رکن قومی اسمبلی پیر اسلم بودلہ اور ملتان سے دیوان عاشق بخاری بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ فوٹو: فائل

KARBALA: مسلم لیگ (ق) کے 2 ارکان قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے 9 ارکان پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

مسلم لیگ (ق) کے خانیوال سے رکن قومی اسمبلی پیر اسلم بودلہ اور ملتان سے دیوان عاشق بخاری مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے 9 ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔ پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے والوں میں خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان بھی شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی کے خانیوال سے ارکان پنجاب اسمبلی جمیل شاہ، نشاط احمد خان ڈاہا، رانا بابر حسین اور عباس ظفر ہراج، سرگودھا سے سردار کامل گجر اور رانا منور حسین عرف رانا منور غوث خان، گوجرانوالہ سے قیصر اقبال سندھو اور اوکاڑہ سے جاوید علاؤالدین ساجد مسلم لیگ(ن) میں شا مل ہوئے۔

پارٹی چھوڑنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک بچانے کے لیے انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں