بارسلونا حملہ متاثرین سے یکجہتی ہسپانوی سوئمر نے فائنل راؤنڈ قربان کر دیا

فرنانڈو الواریز اسٹارٹنگ پوائنٹ پر آئے اور ریس شروع ہونے کے بعد ایک منٹ وہیں خاموش کھڑے رہے

فرنانڈو الواریز اسٹارٹنگ پوائنٹ پر آئے اور ریس شروع ہونے کے بعد ایک منٹ وہیں خاموش کھڑے رہے ۔ فوٹو : فائل

ماسٹرز ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں ہسپانوی سوئمر نے بارسلونا میں دہشتگر حملے کے متاثرین سے اظہار ہمدری کیلیے فائنل راﺅنڈ قربان کر دیا۔

پروسوئمنگ مقابلوں میں شریک 71 سالہ فرنانڈو الواریز نے آرگنائزرز سے بارسلونا حملوں کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا تھا جس کے بعد الواریز 200 میٹر بریسٹ اسٹروک فائنل کیلیے اسٹارٹنگ پوائنٹ پر آئے اور ریس شروع ہونے کے بعد ایک منٹ وہیں خاموش کھڑے رہے اور اس کے بعد ریس اسٹارٹ کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بارسلونا میں ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی




بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الواریز نے کہا کہ اپنے اقدام پر ایسا لگ رہا ہے جیسے میں نے تمام گولڈ میڈل جیت لئے ہوں۔ ہسپانوی سوئمر کے دیگر ساتھیوں نے اس اقدام کو قابل فخر قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر بھی اسے سراہا جا رہا ہے اور گولڈ میڈل دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بارسلونا میں ایک دہشتگرد نے گاڑی دانستہ طور پر لوگوں کے ہجوم پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجہ میں 14 افراد جاں سے گئے تھے جب کہ 130 زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story