دوستوں سے شرط لگا کر دریا میں کودنے والے نوجوان کی لاش مل گئی
19 سالہ ابرار علی کی لاش ریسکیو 1122 کوٹلی ستیاں سیکشن کے اہلکاروں نے تلاش کی
دوستوں سے شرط لگا کر دریا میں چھلانگ لگا کر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے نکال لی گئی۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ علی ابرار کی لاش ریسکیو 1122 کوٹلی ستیاں سیکشن کے اہلکاروں نے تلاش کی جسے ایبٹ آباد پولیس کے حوالے کیا جب کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: دوستوں سےشرط لگاکر دریا میں چھلانگ لگانے والا نوجوان ڈوب گیا
خیال رہے کہ چند روز قبل مری میں کوہالہ کے قریب 19 سالہ علی ابرار دوستوں سے شرط لگا کر دریائے جہلم میں کود گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی تھی۔ گجرات سے 6 دوست تفریح کے لیے کوہالہ پل گئے تھے اور دوستوں کے اکسانے پر ابرار نے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی تاہم وہ دریا عبور نہ کر سکا تھا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا تھا۔ ابرار سے شرط لگائی گئی تھی کہ اگر اس نے دریا عبور کر لیا تو اسے 15 ہزار روپے نقد اور ایک موبائل فون دیا جائے گا۔
بعد ازاں تھانا بکوٹ پولیس نے نوجوان کے 5 دوستوں کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ ابرار کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا تھا۔ ان پانچوں کو پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر رکھا ہوا ہے اور انہیں 25 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔