چینی ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژاؤکا دورہ آئی ایس پی آر

میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات، تعلقات کے فروغ میں آئی ایس پی آر کے کردار کی تعریف


Numainda Express August 24, 2017
چینی ڈپٹی چیف مشن لی جیان ژاؤڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : آن لائن

چین کے سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژاؤنے پاکستان اور چین کے درمیان عسکری تعلقات کے فروغ کیلیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کردار کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژاؤ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی، آئی این پی کے مطابق لی جیان ژاؤ نے ایک بیان میں کہا کہ میجر جنرل آصف غفور سے مل کر بہت خوشی ہوئی، آئی ایس پی آر کے پاس بہت اچھی ٹیم موجود ہے جو دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے کیلیے بہت اچھا کام کر رہی ہے، آئی ایس پی آر چین پاکستان تعلقات کے حوالے سے بہت مثبت کردار ادا کر رہا ہے جسے چینی سفارتخانہ بہت سراہتا ہے اور اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، چین پاکستان دوستی زندہ باد۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں