کھپرو ہندو تاجر کے گھر میں 22لاکھ کی ڈکیتی اہل خانہ پر تشدد

6 مسلح افراد مندر محلے کے گھر میں علی الصبح داخل ہوئے، اہل خانہ کو یر غمال بناکر 35 تولے زیورات و4 لاکھ نقدی لے اڑے

ملزمان 18 لاکھ روپے مالیت کے 35 تولے کے طلائی زیورات اور4 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

مندر محلے میں علی الصبح 6 نامعلوم مسلح افراد گھر میں کود کر18لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 4 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار۔

تفصیلات کے مطابق کھپرو کے علاقے مندر محلہ میں ہندو تاجر سترام داس کے گھر میں علی الصبح 6 نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنالیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان 18 لاکھ روپے مالیت کے 35 تولے کے طلائی زیورات اور4 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔




واضح رہے کہ کھپرو میں بد امنی اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات معمول بن چکے ہیں جبکہ پولیس مسروقہ سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
Load Next Story