حج کے نام پرکروڑوں کا فراڈ کرنے والے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان گرفتار

ملزمان نے 108 حاجیوں سے بغیر کسی کوٹے کے کروڑوں روپے وصول کئے تھے 

گرفتار ہونے والوں میں محمد اجمل اور ناصر عباس شامل ہیں ، ایف آئی اے: فوٹو: فائل

لاہور:
ایف آئی اے نے حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں ایف آئی اے نے حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صبا اورہاشمی ٹریول ایجنسیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے جس کے نتیجے دونوں ایجنسیوں کے مالکان گرفتارکرلیے گئے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: حج کے نام پر 500 افراد سے 20 کروڑ روپے کا فراڈ

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد اجمل اور ناصر عباس شامل ہیں، جنہوں نے 108 حاجیوں سے بغیرکسی کوٹے کے کروڑوں روپے وصول کئے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرسے بھی حج کے نام پر فراڈ کرنے والے متعدد ٹریول ایجنسیوں کے مالکان کوگرفتارکیا جاچکا ہے جب کہ کروڑوں روپے بٹورنے پران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔
Load Next Story