این اے 120 ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کا فوج تعینات کرنے کا حکم

پاک فوج کے جوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات رہیں گے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 24, 2017
انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی: فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے لاہورکے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہورکے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ کرفوج تعینات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے، پاک فوج کے جوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک تعینات رہیں گے جب کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پاک فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |