نوازشریف کی زیرصدارت این اے 120 کے ضمنی انتخاب پرمشاورتی اجلاس

اجلاس میں این اے 120 کے حلقے میں انتخابی مہم چلانے کی حکمت عملی پرغورکیا گیا


ویب ڈیسک August 24, 2017
اجلاس میں این اے 120 کے حلقے میں انتخابی مہم چلانے کی حکمت عملی پرغورکیا گیا فوٹو:فائل

NEW DELHI: سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا جس میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب پرمشاورت کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، پرویز رشید، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر، ماجد ظہور، ملک پرویز، علی ایاز صادق، میاں مرغوب بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جب کہ کلثوم نوازکے لندن میں حلق کے کینسرکی تشخیص کے بعد حلقے میں انتخابی مہم چلانے کی حکمت عملی پربھی غورکیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہورکے حلقے این اے 120 کی امیدوار(ن) کلثوم نوازحلق کے کینسر کے باعث علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں