پاکستان میں موسیقی نے ترقی کی ہے فریحہ پرویز

ہمارے گلوکاروں نے اپنی خوبصورت گائیکی سے دنیا میں خود کو منوایا ہے، فریحہ پرویز


Showbiz Reporter February 16, 2013
ہمارے گلوکاروں نے اپنی خوبصورت گائیکی سے دنیا میں خود کو منوایا ہے، فریحہ پرویز فوٹو : فائل

KARACHI: گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ موسیقی نے ترقی کی ہے، ہمارے گلوکاروں نے اپنی خوبصورت گائیکی سے دنیا میں خود کو منوایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو اس وقت بہت قدآور لوگ انڈسٹری میں موجود تھے ان کے درمیان خودکو منوانا بہت مشکل تھا۔

مگر میرے لیے یہ اعزازکی بات ہے کہ ہمارے سینئر فنکاروں نے میرے ساتھ تعاون کیا میرا گایا ہواایک گانا دنیا بھر میں میری شناخت بن گیا لوگ اس ایک گانے کو سننے کے لیے مجھے دنیا بھر میں مدعو کرتے ہیں مگر ایک بات بتاتی چلوں کہ مجھے نور جہاں کے گائے ہوئے گانوں کو گاتے ہوئے زیادہ مزہ آتا ہے ان کے ہاں بہت مختلف کام ہے۔

جسے جب دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ اب بھی نیا ہے ایک سوال کے جواب میں فریحہ پرویزنے بتایا کہ انھیں اپنے سفر کے آغاز میں بہت سی مشکلات کا بھی سامنا رہا مگر میرے والد نے مجھے بھر پورسپورٹ کیا نئے فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ جب کام کرنے کے لیے نکلیں تو اپنے اہلیخانہ کو پہلے مطمئن کریں کیونکہ انسان کی شناخت اس کے گھر سے بنتی ہے۔ اپنے نئے ایلبم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے باتیا کہ فلحال اس پر کام جاری ہے میری کوشش ہے کہ ہمیشہ کی طرح کام معیاری ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں