ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

صحت مندگوشت کی فراہمی کے منصوبے میںسرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،ایرانی وفد


Staff Reporter February 16, 2013
صحت مندگوشت کی فراہمی کے منصوبے میںسرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،ایرانی وفد. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید سے ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل محمد رضا باک صحرائی کی سربراہی میں ایرانی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دوطرقہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ حیدری ہیڈ آف انسٹی ٹیوٹ اینڈ ممبر آف بورڈ انڈسٹریل میٹ کمپلیکس آف مشہد، ڈائریکٹر جنرل فارن آفیئرز کے ایم سی عتیق بیگ، کنسلٹنٹ کے ایم سی ندیم انصاری، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، چیف انجینئر فہیم جونیجو اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پاک ایران دوستی لازوال ہے ، دونوں برادر اسلامی ملک پڑوسی ہونے کے ناطے بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں ، ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ، پاکستان میں ایران کی عوام کے لیے محبت اور احترام پایا جاتا ہے۔



وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ساتھ کراچی میں آٹومیٹک پلانٹ کے ذریعے صحت مند گوشت کی فراہمی اور مویشی گوشت برآمد کرنے اور کراچی میں سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ کراچی کی آبادی کے پیش نظر یہاں پر آٹومیٹک پلانٹ کے ذریعے جانوروں کے گوشت کی فراہمی کے بڑے پیمانے پر مواقع موجود ہیں، ایرانی وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا کہ گزشتہ دنوں مشہد کے میئر نے کراچی کا دورہ کیا تھا یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،انھوں نے کہا کہ کراچی آنے کا مقصد ان مفاہمتی یادداشتوں کو عملی جامہ پہنانا ہے جو میئر مشہد کے دورے کے دوران کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں