آئین کا مسودہ ملنے کے بعد عمل درآمد کرینگے ذکااشرف
سپر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے، مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔
چیئرمین ذکااشرف کاکہنا ہے کہ حکومت نے پی سی بی کے آئین کی منظوری دے دی.
مسودہ موصول ہونے کے بعد عمل درآمدکریں گے، سپر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دنیا بھرکے بورڈز میں جمہوری نظام چاہتی ہے،پی سی بی کے آئین کا مسودہ بعض ترامیم کے ساتھ حکومت پاکستان کو بجھوایا گیا تھا جسے منظور کر لیا،البتہ اس کی کاپی ابھی تک بورڈ کو موصول نہیں ہوئی ملتے ہی نافذ العمل کر دیا جائے گا۔
ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے، مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا،امید ہے کہ بڑی تعداد میں بین الاقوامی کرکٹرز شرکت کرینگے۔ذکا اشرف نے دورہ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگا۔
یونس خان اور اسد شفیق نے دوسرے ٹیسٹ میں سنچریز اسکور کر کے پاکستان کی پوزیشن بہتر بنائی۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے،وہ دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کر نے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔ جنید خان کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ پیسر کی انجری پہلے سے بہتر اور امید ہے کہ وہ آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔