تیسرا ٹی 20 انگلش اوپنرز نے کیوی بولنگ کی دھجیاں اڑادیں

لمب اورہالز کی نصف سنچریاں، ٹیم 10 وکٹ سے فتحیاب،سیریزبھی 2-1 سے جیت لی۔


Sports Desk February 16, 2013
ویلنگٹن: تیسرے ٹوئنٹی 20 میں فتح پر انگلش اوپنرز مائیکل لمب اور ایلکس ہالز بغلگیر ہورہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

انگلش اوپنرز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیوی بولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے10 وکٹ سے فتح کو گلے لگا لیا، سیریز بھی 2-1 سے مہمان سائیڈ کے نام رہی۔

مائیکل لمب اور ایلکس ہالز نے صرف12.4 اوورز میں ہی 143 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی، دونوں بالترتیب 53 اور 80 پر ناقابل شکست رہے، قبل ازیں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر139 رنز اسکور کیے، مارٹن گپٹل نے59 رنز کی اننگز کھیلی، اسٹورٹ براڈ اور ڈیرن بیچ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے میچ میں بدترین شکست کے بعد انگلینڈ نے شاندار انداز میں کم بیک کیا، ویسٹ پیک اسٹیڈیم کی چھوٹی باؤنڈریز کا انگلش اوپننگ بیٹسمینوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔



لمب اور ہالز نے مجموعی طور پر10 چوکے اور 9 چھکے لگائے، میزبان قائد برینڈن میک کولم کیلیے گراؤنڈ میں موجود فیلڈرز کم پڑ گئے،13 ویں اوور کی چوتھی گیند پر جب مہمان سائیڈ نے ٹارگٹ حاصل کیا تولمب34 گیندوں پر 53 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، ہالز نے تو زیادہ جارحانہ انداز اپنایا اور80 رنز کیلیے محض42 بالز استعمال کیں، قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کسی بھی لمحے حریف بولرز پر حاوی دکھائی نہ دی۔

مارٹن گپٹل نے59اور برینڈن میک کولم نے 26 رنز بنا کر مجموعی اسکور8 وکٹ پر139 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، کپتان اسٹورٹ براڈ اور جیڈڈیرن بیچ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دونوں نے اس کیلیے بالترتیب 15 اور 36 رنز دیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں