ویمنز ورلڈ کپ شارلوٹ نے انگلینڈ کو تیسری پوزیشن دلادی

نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری،سری لنکن ٹیم پروٹیزکو مات دے کر پانچویں نمبر پر رہی۔


Sports Desk February 16, 2013
ویمنز ورلڈ کپ : انگلش کپتان شارلوٹ ایڈورڈز چوکا لگارہی ہیں، کیویز کیخلاف انھوں نے سنچری بنائی۔ فوٹو : اے ایف پی

شارلوٹ ایڈورڈزکی سنچری نے انگلینڈ کو ویمنز ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن دلادی،4 وکٹ سے ناکام کیوی ٹیم کی طرف سے ایمی اسیٹرتھ ویٹ کے85 رنز رائیگاں گئے.

سری لنکا نے ششی کلا کی آل رائونڈ پرفارمنس کی بدولت جنوبی افریقہ کو 88 رنز سے مات دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے تسلسل سے وکٹیں گنوانے کے باوجود ایمی اسیٹرتھ ویٹ کے 85 رنز سے تقویت پاتے ہوئے 8 وکٹ پر 220 رنز بنائے۔



ہولی کولون نے3 وکٹیں لیں، جواب میں اوپنر شارلوٹ ایڈورڈز نے ناقابل شکست سنچری کے ساتھ ہدف کا حصول 47 اوورز میں 6 وکٹ پر ممکن بنادیا، انھوں نے سارا ٹیلر کے ساتھ دوسری وکٹ کیلیے 78 رنز کی شراکت بنائی، کپتان نے 106رنز کی اننگز میں 15چوکے لگائے، لوسی ڈولین نے 3 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔

کٹک میں سری لنکا نے 7 وکٹ پر 244 رنز بنائے، چماری اتا پتو نے52 کی اننگز کھیلی، جواب میں جنوبی افریقی ٹیم ففٹی مکمل کرنے سے قبل ہی 4 وکٹیں گنوا بیٹھی، بعد ازاں شینڈرے فرٹز(54) کی مزاحمت کے باوجود ٹیم 156پر ڈھیر ہوگئی، ویمن آف دی میچ ششی کلا نے4 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں