ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کرکٹ کیلیے خوش آئند ہے جائلز کلارک

ورلڈ الیون کا کامیاب دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم قدم ثابت ہو گا، آئی سی سی چیف


Sports Desk August 24, 2017
ورلڈ الیون کا کامیاب دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم قدم ثابت ہو گا، آئی سی سی چیف ۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون کے دورے کو پاکستان کرکٹ کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت بڑی سیریز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

آئی سی سی ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون کے دورے کو پاکستان کرکٹ کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت بڑی سیریز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ یہ دورہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی کرکٹ کیلیے بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورے سے دوسرے ممالک کی ٹیمیں، میڈیااور سپانسرز بھی دوطرفہ سیریز کیلیے پاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیف ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ تمام ممبر ممالک میں کرکٹ کے پرامن اندازمیں انعقاد کے خواہاں ہےں، امید ہے ورلڈ الیون کا کامیاب دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم قدم ثابت ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں