متحدہ کومنصوبے کے تحت اپوزیشن میں بھیجا نہیں جارہا کھوڑو

الیکشن میں متحدہ ہمارے خلاف ہوگی، وسان،مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کرینگے،سراج درانی


Staff Reporter February 16, 2013
الیکشن میں متحدہ ہمارے خلاف ہوگی، وسان،مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کرینگے،سراج درانی۔ فوٹو: فائل

اسپیکرسندھ اسمبلی نثار کھوڑو اور پیپلز پارٹی کے وزرانے لیاری کے بعض افرادکیخلاف مقدمات واپس لینے پراپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاج کو اس کا جمہوری حق قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اگرایم کیو ایم اپوزیشن میں جاتی ہے تویہ کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوگا۔

جمعے کوسندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے اسپیکرسندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا کہ ایم کیوایم ایک سنجیدہ اوربڑی سیاسی جماعت ہے، اس پرکوئی فیصلہ مسلط نہیںکیاجاسکتا،وہ جو بھی فیصلے کرتی ہے اپنے طورپرکرتی ہے،یہ محض قیاس آرائی ہے کہ ایم کیوایم ایک منصوبہ بندی کے تحت یا انجینئرڈ طریقے سے اپوزیشن میں جا رہی ہے،جہاں اتحادی حکومت ہے وہاں تنازعات بھی ہوتے ہیں،مجھے پتہ نہیں کہ لیاری والوں کے مقدمات پروسیکیوشن میںکہاں تک پہنچے ہیں،ضروری نہیں کہ جن لوگوں پرمقدمات ہوں وہ مجرم بھی ہوں،جرائم پیشہ عناصرصرف لیاری میں ہی نہیں پورے سندھ میں ہیں،یہ فیصلہ عوام نے کرناہے کہ ہماری حکومت کامیاب رہی ہے کہ ناکام۔



وزیرجیل خانہ جات،معدنیات ومعدنی ترقی منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگوکر تے ہوئے کہاکہ میراذاتی خیال یہ ہے کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں چلی جائیگی اورآئندہ عام انتخابات میں وہ ہمارے خلاف ہوگی،لیاری والوں کیخلاف جب مقدمات قائم ہوئے تھے اس وقت میں وزیرداخلہ کی حیثیت سے بیرون ملک گیاہواتھا،میں کچھ نہیں کہہ سکتاکہ یہ مقدمات صحیح ہیں یا نہیں،میری وزرات داخلہ کے دورمیں کراچی میں امن وامان کی صورت حال قدربہترتھی،ابتدائی تین چارماہ میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی،اس وقت صرف بھتہ مافیااور لینڈ مافیا تھی،اب طالبان سمیت کئی قوتیں سامنے آرہی ہیں۔

انتخابات مقررہ وقت ہر ہونگے اورپہلی بارایساہو رہاہے کہ ایک سیاسی حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے،لیاری پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے،لیاری کے لوگ پیپلزپارٹی کونہیں چھوڑسکتے اورہم لیاری والوںکونہیں چھوڑسکتے۔صوبائی وزیربلدیات آغا سراج درانی نے کہا کہ احتجاج ایم کیو ایم کاجمہوری حق ہے اور اس نے جمہوری طریقے سے ہی احتجاج کیاہے،اتحادی حکومتوں میں غلط فہمیاں بھی پیداہوتی ہیں لیکن ہم افہام وتفہیم سے مسئلہ حل کرلینگے،تحقیقات کے بعداگرکوئی بے گناہ ثابت ہوتاہے تو اسکا کیس واپس لے لیاجاتاہے،ہمارے خلاف بھی سیاسی انتقام کی بنیادپرماضی میں کئی مقدمات قائم کیے گئے تھے لیکن بعدمیں وہ مقدمات واپس لے لیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں