میٹ روبس عوامی منصوبہ ہےوفاق نے انرجی بحران حل نہیں کیا زعیم قادری

بس نہ بھی چلتی تو کوئی بات نہیں تھی،عوام کو بجلی، پانی اور گیس چاہیے،پلوشہ خان


Monitoring Desk February 16, 2013
بس نہ بھی چلتی تو کوئی بات نہیں تھی،عوام کو بجلی، پانی اور گیس چاہیے،پلوشہ خان فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عوام کی خدمت کے جذبے سے میٹروبس سروس کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا منشور سمجھا ہے۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہاکہ ملک میں انرجی بحران واقعی بہت زیادہ ہے لیکن اس کے لیے وفاق نے ایساکردار ادا نہیں کیا جس سے یہ بحران حل ہوتا۔

2

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاکہ ملک میں انرجی بحران ہے میں اس سے انکاری نہیں ہوں اگر پنجاب میں بس نہ بھی چلتی تو کوئی بات نہیں تھی ،عوام کو بجلی پانی گیس چاہئے ۔پروگرام میں لاہور کے رہائشیوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دونوں پارٹیوں نے باریاں لگائی ہوئی ہیں، اب تم پھر ہم اور دونوں ہی یہ کہتے ہیں کہ یہ بحران تو پچھلی حکومت کا پیدا کردہ ہے ۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ انرجی بحران ہے، جب تک بجلی گیس نہیں ہوگی زندگی ادھوری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں