پاکستان امریکی امداد کے بغیربھی جنگ لڑسکتا ہے عمران خان

امریکا نے کبھی بھِی افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی کوشش ہی نہیں کی، عمران خان


ویب ڈیسک August 25, 2017
 پاکستان کو ایسی امداد کی ضرورت نہیں جو معیشت تباہ کردے، عمران خان: فوٹو: فائل

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا نے کبھی بھِی افغانستان کے مسلے کے سیاسی حل کی کوشش ہی نہیں کی جب کہ صرف بم برسائے اور قتل عام کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد افغان جنگ میں پاکستان کا اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، 70 ہزارلوگوں نے جانیں دیں، لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے جب کہ امریکی امداد سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوا جہاں معیشت تباہ ہوئی، پاکستان کو ایسی امداد کی ضرورت نہیں جو معیشت تباہ کردے اورہم امداد کے بغیر بھی جنگ لڑسکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں امریکی اور نیٹو افواج کے ہوتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کے 2 ہزار لوگوں نے امریکا کو جنگ نہیں جیتنے دی، یہ کسی مزاق سے کم ہے کہ لاکھوں امریکی فوجیوں کو چند دہشت گردوں نے جنگ نہیں جیتنے دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے کبھی بھِی افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی کوشش ہی نہیں کی جب کہ صرف بم برسائے اور قتل عام کیا اور اب مزید امریکی فوجی افغانستان میں کونسا ایسا کارنامہ سرانجام دیں گے جو پہلے سے موجود فوجی نہیں دے سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |