ڈائو یونیورسٹی ملک کا پہلا جدید آپریشن تھیٹرز کمپلیکس قائم

بیک وقت100مریضوںکو وینٹی لیٹرزکی سہولتیںمیسر ہونگی،نجی اسپتالوںکے مقابلے میں70فیصد سستا اورمعیاری علاج ہوگا،ذرائع


Tufail Ahmed August 04, 2012
بیک وقت100مریضوںکو وینٹی لیٹرزکی سہولتیںمیسر ہونگی،نجی اسپتالوںکے مقابلے میں70فیصد سستا اورمعیاری علاج ہوگا،ذرائع, فائل فوٹو

لاہور: ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سا ئنسز نے ملک کا پہلاجدید شعبہ انتہائی نگہداشت و آپریشن تھیٹرزکمپلیکس قائم کردیا جہاں بیک وقت 100مریضوںکو وینٹی لیٹرزکی سہولتیں میسر ہوںگی، میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل ایمرجنسی، سرجیکل ایمرجنسی،کارڈیک ایمرجنسی کی بھی 24 گھنٹے سہولتیں میسر ہوںگی ۔

کمپلیکس میں اسٹیٹ آف آرٹ9جدیدترین آپریشن تھیٹرز ہوںگے،آپریشن تھیٹرز کمپلیکس میں انجیوگرافی،انجیوپلاسٹی کی بھی2جدید ترین مشینیں نصب کردی گئی ہیں ، ڈاؤیونیورسٹی اوجھا کیمپس میں قائم کیا جانے والاجدید ترین انتہائی نگہداشت و آپریشن تھیٹرز کمپلیکس میں 24 گھنٹے آپریشن کیے جا سکیں گے ، جدیدمیڈیکل کمپلیکس میں نجی اسپتالوںکے مقابلے میں 70 فیصد سستے علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیںگی،یونیورسٹی کے ذمے دار افسرکے مطابق میڈیکل کمپلیکس تیاری کے آخری مراحل ہے جونومبر تک تیار کرلیا جا ئے گا۔

ماہرین طب کے مطابق پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا جدیدترین آپریشن کمپلیکس قائم کیاگیا ہے جہاں تمام امراض کی ایمرجنسی کی سہولتیں فراہم کی جائیںگے،میڈیکل وسرجیکل کے ساتھ امراض قلب کے مریضوں ایمرجنسی میں انجیوگرافی وانجیو پلاسٹی کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیںگی جبکہ اوپن بائی پاس بھی کیے جائیںگے ، معلوم ہوا ہے کہ انجیوگرافی وپلاسٹی کی 2جدید مشینیں بھی نصب کردی گئی ہیں ، اربوں روپے مالیت سے تیار جانے والے اس کمپلیکس میں تربیت یافتہ ماہرین کے ساتھ تربیت یافتہ پیرامیڈیکل عملہ و نرسنگ شعبے سے وابستہ کو تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کے تکمیل کے بعد ڈاؤیونیورسٹی کا22واں منصوبہ مکمل ہوگیا، اس سے قبل اسپتال میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹک ، ڈی فارم ، اسکول آف نرسنگ، معذور افراد کی بحالی کا مرکز ، پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ، ماسٹرآف پبلک ہیلتھ سمیت دیگر منصوبے مکمل کرلیے گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں