کوئٹہ میں عمارتوں کا کرایہ ادا نہ کرنے پر سرکاری اسکولوں کو تالے لگ گئے

29 روز قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ تعلیم کو کرایہ ادا کرنے کا کہا تھا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، مالک مکان


ویب ڈیسک August 25, 2017
29 روز قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ تعلیم کو کرایہ ادا کرنے کا کہا تھا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، مالک مکان : فوٹو : فائل

کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکولوں کو مالک نے کرائے کی عدم ادائیگی پر خالی کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکول مالک مکان نے ایک بار پھر خالی کرالئے۔ 29 روز قبل بھی مالک مکان نے اسکولوں کو خالی کرالیا تھا تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو 2 روز کے اندر مکان کا کرایہ دینے کی ہدایت دی تھی۔

مالک مکان کا کہنا ہے کہ 29 روز گزر جانے کے باوجود وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور تاحال کرایہ ادا نہیں کیا گیا جس وجہ سے باامر مجبوری اسکول خالی کرالئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |