میڈیکل کالجز داخلہ پالیسی کا اجلاس7 اگست کو طلب 700سیٹوں پر داخلے دیے جائینگے

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو پہلا مکتوب بھیجا گیا ہے


Staff Reporter August 04, 2012

KARACHI: صوبائی محکمہ صحت نے سال برائے2012-13 میں کراچی سمیت صوبے کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلیے 7 اگست کو اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صغیر احمد کریں گے، سیکریٹری صحت آفتاب کھتری نے جمعہ کوجاری کردہ مکتوب میں صوبے کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر اور پرنسپلز کو 7 اگست کو اجلاس میں مدعو کیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو پہلا مکتوب بھیجا گیا ہے جس کا آرڈیننس صدر مملکت نے یکم جون کو جاری کیاتھا اور گورنر سندھ نے محدود مدت کیلیے جناح اسپتال کی فیکلٹی کے پروفیسر طارق رفیع کو پہلا وائس چانسلرنامزد کیا،کراچی میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور شہیدبینظیر بھٹو لیاری میڈیکل یونیورسٹی ہیں تاہم لیاری میں امن وامان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر لیاری یونیورسٹی عملاً غیرفعال ہے جبکہ لیاقت یونیورسٹی جامشورو، پیپلز یونیورسٹی نوابشاہ اوربینظیر بھٹویونیورسٹی لاڑکانہ شامل ہیں۔

کراچی میں سندھ یونیورسٹی کے قیام کے بعد امسال ڈاؤ یونیورسٹی میں صرف 350 سیٹوںکے داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ ہوگا جبکہ 350 سیٹیں سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لیے مختص ہیں، لیاقت یونیورسٹی میں 350 سیٹیں، لیاری میڈیکل کالج میں 100، پیپلز یونیورسٹی برائے خواتین میں 200 اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ میں 350 سٹیوں پر داخلے دیے جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں