ایف آئی اے کراچی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا آغاز

کرائم، انسداد دہشت گردی اور اسٹیٹ بینک سرکلز کے سربراہان تبدیل


Staff Reporter August 04, 2012
کرائم، انسداد دہشت گردی اور اسٹیٹ بینک سرکلز کے سربراہان تبدیل. فائل فوٹو

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ایف آئی اے کراچی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے، پہلے مرحلے میں کرائم، انسداد دہشت گردی اور اسٹیٹ بینک سرکلز کے سربراہان تبدیل کردیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں کارپوریٹ زونل ڈائریکٹوریٹ سمیت کرائم، کمرشل بینکنگ اور سائبر کرائم سرکلز میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فقیر محمد کو کرائم سرکل میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ کرائم سرکل میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر اکبر بلوچ کو زونل ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں