گینگ وار کے ملزمان کیخلاف مقدمات واپس لینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان نے ملزمان کیخلاف مقدمات واپس لینے پر اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا


Staff Reporter February 16, 2013
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کا عکس جس میں گینگ وار کے 8ملزمان کے سروں کی قیمت واپس لی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

گینگ وار کے 8 ملزمان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر رکھی گئی انعامی رقم واپس لینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان نے ملزمان کیخلاف مقدمات واپس لینے پر اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا جس کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات واپس لینے کا اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں