سابق قومی کرکٹرز ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر شاداں

ورلڈ الیون کے دورے کیلیے بالکل درست وقت کا انتخاب کیا گیا،وقار یونس


Sports Reporter August 25, 2017
ورلڈ الیون کے دورے کیلیے بالکل درست وقت کا انتخاب کیا گیا،وقار یونس۔فوٹو : فائل

سابق پاکستانی کرکٹرز ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر شاداں نظر آتے ہیں۔

سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ الیون کی آمد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان کے نوجوان قومی پلیئرز کیلیے طویل عرصے بعد اپنے ہوم گراﺅنڈ پر کھیلنا یادگار لمحہ ہوگا۔ سیریز کے کامیاب انعقاد سے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت امیج سامنے آئے گا۔

وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورے کیلیے بالکل درست وقت کا انتخاب کیا گیا، پاکستانی شائقین طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کے منتظر ہیں، امید ہے کہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی۔ انضمام الحق نے کہا کہ پی سی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہےں، پاکستانی شائقین کے پاس یہ سنہری موقع ہو گا کہ وہ دنیا پر ثابت کر سکیں کہ ہم امن پسند اور کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاﺅ رکھنے والی قوم ہیں۔

معین خان نے کہا کہ مضبوط پاکستان عالمی کرکٹ کیلیے ضروری ہے، ماضی میں انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے اس حوالے سے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے تاہم اب ورلڈ الیون کی آمد پاکستان کرکٹ کیلیے نیک شگون ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ عالمی سٹار کرکٹرز کو پاکستان آنے کیلیے مطمئن کرنا بہت بڑی کامیابی ہے، ورلڈ الیون کو پاکستان آمد پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد پی سی بی ہوم گراﺅنڈ پر باہمی سیریز کیلیے عالمی سطح پر موثر انداز میں آواز اٹھا سکے گا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ایک یادگار لمحہ ہو گا۔ ورلڈ الیون کا دورہ عالمی کرکٹ کی بحالی کی جانب ابتدائی قدم ہو گا، کھچا کھچ بھرا ہوا قذافی سٹیڈیم مہمان ٹیم کا شاندار استقبال کرے گی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں