انتخابات میں سیاسی حریفوں کابھرپورمقابلہ کرینگےبلاول
کسی سیاسی اتحاد کے بننے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،قائم علی شاہ سے گفتگو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنے سیاسی حریف جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی ۔
کسی سیاسی اتحاد کے بننے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہیں اور عوام کی طاقت سے انتخابات میں حصہ لے کر جمہوری طریقے سے کامیابی حاصل کریں گے۔ وہ جمعے کو بلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے صدر انور سیف اللہ اور بلوچستان کے صدر صادق عمرانی سے بھی رابطہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ان رابطوں اور ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،آئندہ انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 5 سال میں عوام کے لیے کیا خدمت کی ہے ، یہ ہمیں کسی سیاسی قوت کو بتانے کی ضرورت نہیں ۔ہمارا تعلق عوام سے ہے اور ہم عوام کو ہی جوابدہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں سے پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں مشاورت سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گی۔انھوں نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ انتخابات کی تیاری شروع اورعوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ نظریاتی رہنمائوں اور کارکنوں کو دیے جائیں گے اور اس کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹوکمیٹی کرے گی۔