کراچی میں امن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے فاروق ستار
ہماری پالیسی واضح ہے، بغیر عدالتوں کے مقدمات ختم کرنے سے حالات مزید خراب ہوں گے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر برائے اوورسیزپاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ہونا گناہ بنادیا گیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہیے یہ ان کا بنیادی حق ہے۔
وہ اوورسیز پاکستانیزہائوسنگ ا سکیم فیزون لاہور میں ترقیاتی کاموں اور پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مقدمات عدالتی نظام کے ذریعے ختم کیے جائیں تو ملکی مفاد میںبہتر ہو گا ورنہ کراچی کے حالات مزید خراب ہوںگے کراچی کے حوالے سے ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ ایک کروڑ سے زائد اوور سیز پاکستانیز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر پاکستان کے سیاسی اور جمہوری عمل میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جار ہی ہے اور ان کو ایسا تاثر دیا جارہا ہے جیسے وہ گناہ کبیرہ کے مرتکب ہو رہے ہیں اس معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے دہری شہریت اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے جس پر حکومت کو توجہ دینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اگر سمندر پار مقیم پاکستانی14ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان نہ بھیجیں تو ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔