کابل کی مسجد پر حملے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق 35 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے 5 گھنٹے کے آپریشن کے بعد تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، افغان میڈیا

سیکیورٹی فورسز نے 5 گھنٹے کے آپریشن کے بعد تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، افغان میڈیا - فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت کی مسجد میں شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے پہلے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد مسلح افراد مسجد کے اندر گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔



افغان میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کے وقت مسجد کے اندر نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کابل میں مسجد پر خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق


افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کر شدت پسندوں کے خلاف 5 گھنٹے تک آپریشن کیا جس کے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کابل میں خودکش دھماکا، 30 افراد ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق مطابق کابل کی مسجد میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی جنہوں نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی جب کہ حملہ آورگارڈز کو ہلاک کرکے مسجد میں داخل ہوئے۔



ادھر افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افغانستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا جب کہ انہوں نے علمائے کرام سے ان پرتشدد حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل بھی کی ۔
Load Next Story