آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک منظر کیمرے میں محفوظ ہو گیا

ناروے کا فوٹو گرافر آسمانی بجلی کڑکنے کی عکس بندی کر رہا تھا کہ بجلی اس کے گھر پر بھی آ گری


ویب ڈیسک August 25, 2017
ڈینیئل کے گھر میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد تباہی کا ایک منظر۔ فوٹو: انٹرنیٹ

ISLAMABAD: ناروے کے ویڈیوگرافر ڈینیئل موڈویول اپنے گھر سے دور آسمانی بجلی کڑکنے کی عکس بندی کر رہے تھے کہ اچانک بجلی ان کے گھر پر بھی آگری جس کے مناظر ان کے کیمرے نے محفوظ کر لئے۔



آسمان پر گرج چمک جاری تھی کہ ڈینیئل نے اس کی عکس بندی شروع کر دی، ڈینئیل کے گھر کے سامنے دھاتی تاروں کا ایک پنجرا نما اسٹینڈ رکھا تھا جس پر کچھ دیر بعد آسمانی بجلی گری جس کی ایک جھلک کیمرے میں بھی قید ہو گئی تاہم اس کے بعد کی تباہی اچھی طرح دیکھی جا سکتی ہے۔




بجلی گرنے سے خوفناک دھماکا ہوا اور ڈینیئل کے گھر سے 5 سے 6 میٹر کے فاصلے پر باغ میں ایک گڑھا بن گیا۔ دوسری جانب گھر کی پوری وائرنگ جل گئی جس کے جابجا نشانات بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس تناظر میں یہ خوش قسمتی ہے کہ ڈینیئل جل کر راکھ ہونے سے بچ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |