ینگ ڈاکٹرزسے جھگڑا نہیںاپنے سینئرزکو ہی مان لیں سلمان رفیق

سینئرحکومتی مشینری کا حصہ ہیں،گوجرانوالہ کے ایم ایس نے جعلی ایف آئی آرکٹوائی،بسرا


Monitoring Desk February 16, 2013
مجھے ابھی تک دھمکی آمیزایس ایم ایس آرہے ہیں، ڈاکٹر امان اللہ،’’بات سے بات‘‘میں گفتگو. فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

صوبائی مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا ینگ ڈاکٹروں کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں،ہم تو خود چاہتے ہیں کہ مسائل کو ختم کیا جائے۔

یہ ہمارے بچے ہیں اور ہمیں ذرابھی اچھا نہیں لگتا کہ یہ بھوک ہڑتال کریں۔ایکسپریس نیو زکے پروگرام ''بات سے بات'' میں میزبان ڈاکٹرماریہ ذوالفقار خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سروس اسٹرکچر کی منظوری دیدی ہے جو مرحلہ وار نافذ العمل ہورہا ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے گوجرانوالہ کے ایم ایس پر تشدد کے بعد بھوک ہڑتال کی اس پر ہم نے قانونی تقاضے پورے کیے ہیں،جس کے بعد ڈاکٹرز نے وہی طرز عمل سارے پنجاب کے اسپتالوں میں اپنایا۔ ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعے سے ایک روز قبل ساری رات ہم نے ان سے مذاکرات کیے ۔میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ ینگ ڈاکٹرز اپنے اساتذہ اور سینئرز کی بنائی گئی کمیٹی کوثالث مان لیں، ہم بھی مان لیتے ہیں۔

7

پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے کہاکہ جو پڑھے لکھے لوگ ہڑتال پر ہیں یہ ڈاکٹرز ہیں، طالبان نہیں، اگر پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوتو راجا ریاض کو شہبازشریف فون کرلیں۔ان کو ساتھ لیکر ہڑتالی کیمپ پر آجائیں،24 گھنٹے میں مسائل حل ہوجائیںگے۔ حکومت پنجاب سینئرز کی جس کمیٹی کی بات کرتی ہے وہ حکومتی مشینری کا حصہ ہیں۔گوجرانوالہ کے ایم ایس نے منفی رویہ اپنایا اور جعلی ایف آئی آر درج کرائی۔ ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ کے ایم ایس ڈاکٹرامان اللہ نے کہاکہ مجھے ابھی تک کاشف بلال اور اس کے ساتھی دھمکی آمیز ایس ایم ایس اورای میلز کرتے ہیں ۔ پولیس نے اسلحہ برآمد کیا تھا جو کہتے ہیں کہ نہیں تھا وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ جب ٹرائل ہوگا تو اسلحہ بھی سامنے لایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں