غیر معیاری فلموں کی وجہ سے شائقین نے سینما جانا چھوڑ دیا آمنہ الیاس

ملک بھر کے جدید سینما گھروں میں بالی وڈ اسٹارز کی فلمیں بھی زیادہ اچھا بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں، اداکارہ


Qaiser Iftikhar August 26, 2017
پاکستانی فلموں کا معیاربہتر اورتعداد بڑھائی جائے تو سینما گھروں پر راج قائم ہوسکتا ہے، نوجوان فلم میکرز معیاری فلم بنائیں، آمنہ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلم بینوں میں اضافہ ہونے کے بجائے کمی دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ معیاری فلموں کی عدم دستیابی ہی کہا جاسکتا ہے۔

آمنہ الیاس نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پاکستانی سینما گھروں کو آباد کرنے میں بالی وڈ فلموں کا کردار سب سے نمایاں رہا ہے، لیکن اب صورتحال کچھ تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ملک بھرکے جدید سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی بالی وڈاسٹارز کی فلمیں زیادہ اچھا بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں اوریہ سلسلہ میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی بڑی وجہ فلموں کی کہانی اور معیار ہے۔ ایسے میں ہمارے نوجوان فلم میکرز کو موقعے کا فائدہ اُٹھانا چاہیے اورایسی فلمیں عیدالاضحی پر نمائش کے لیے پیش کرنی چاہئیں جو پاکستانی عوام کو خوب تفریح فراہم کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ یہی وہ طریقہ ہے جس کی بدولت ہم بالی وڈ کی کثیر سرمائے سے بننے والی فلموں کا مقابلہ کرتے ہوئے انھیں 'فلمی میدان' سے آؤٹ کر سکتے ہیں وگرنہ کچھ دیر بعد دوبارہ سے ہمارے ہاں بالی وڈ فلموں کا راج قائم ہو جائے گا اور پھر پاکستانی فلموں کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے دقت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں