لندن میں بکنگھم پیلس کے باہر چاقو بردار شخص کا پولیس پر حملہ دو اہلکار زخمی
حملے کے وقت ملکہ الزبتھ محل میں موجود نہیں تھی، پولیس
بکنگھم پیلس کے باہر چاقو بردار شخص کے پولیس پر حملے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بکنگھم پیلس کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں نے چاقو بردار شخص کو روکا جس پر اس نے اہلکاروں حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل ازقت ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے تاہم حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جس وقت برطانیہ کے شاہی محل پر حملہ ہوا تو اس وقت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اسکاٹ لینڈ میں موجود تھیں جب کہ شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی چھٹیوں پر تھے۔
حملے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور شاہی محل دیکھنے کے لئے آنے والے تمام سیاحوں کو اس طرف آنے سے روک دیا۔