این اے 120 میں ن لیگی کورنگ امیدوار میدان میں موجود
حافظ نعمان بطور آزاد امیدوار لڑیں گے، 10امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ آج آویزاں کی جائیگی تاہم مسلم لیگ(ن)کے کورنگ امیدوار حافظ نعمان نے کاغذات واپس نہیں لئے، وہ پارٹی پالیسی کے مطابق بطورآزاد امیدوارالیکشن میں حصہ لیںگے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے کورنگ امیدوار حافظ نعمان نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے جبکہ پی ٹی آئی کی کورنگ امیدوار عندلیب عباس نے بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے جس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو ''بلے'' کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو ''شیر'' کا نشان الاٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حافظ نعمان جن کی حیثیت اب آزاد امیدوارکی ہوچکی ہے انھیں لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حافظ نعمان مسلم لیگ ن ہی سے وابستہ ہیں اور وہ آنیوالے دنوں میں کسی بھی غیریقینی یا ہنگامی صورتحال کے پیش نظرکھڑے رہیں گے۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشین کے تجربے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس ضمن میں 28 اگست کو آزمائشی تجربہ کیا جائے گا۔