پی آئی اے کے طیارے کی خرابی کے باوجود کامیاب لینڈنگ

دبئی سے بینظیر ایئرپورٹ پرآنے والی پرواز کے نوز ویل کی موومنٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی


Numainda Express August 26, 2017
پرواز میں 125 سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے سیفٹی اسٹینڈرڈز پر سمجھوتہ نہیں کرتی، ترجمان۔ فوٹو: فائل

دبئی سے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے پی آئی اے کے طیارے نے نوز ویل کی موومنٹ میں معمولی خرابی کی انڈکشن کے بعد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی پرواز جس پر عملے سمیت 125 سے زائد مسافر سوار تھے، طیارہ جب ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں پہنچا تو اس کے خود کار نظام نے نوز ویل کی ٹرننگ کے حوالے سے انڈکشن دینا شروع کیا جس پر پائلٹ نے گراؤنڈ عملے کو آگاہ کیا کہ ہو سکتا ہے لینڈنگ کے بعد انھیں رن وے سے پارکنگ تک جانے کیلیے ٹگ ماسٹر کی ضرورت پڑے۔ جس پر ایئرپورٹ پر متعلقہ عملے کو الرٹ کر کے ٹگ ماسٹر رن وے کے قریب پہنچا دیا گیا تاہم طیارے نے 8 بج کر 50 منٹ پر نہ صرف بحفاظت لینڈ کیا بلکہ رن وے سے پارکنگ بے تک بھی بغیر ٹگ ماسٹر کے پہنچا۔

یاد رہے لینڈنگ کے اوقات میں طیارے اپنے عقبی پہیوں پر لینڈ کرتے ہیں جبکہ فرنٹ یا نوز ویل لینڈنگ کے وقت آزاد ہوتا ہے اور لیڈنگ کے وقت نوز ویل کی لفٹ رائٹ موومنٹ نہ بھی ہو تو طیارے کی لینڈنگ کے دوران مشکل نہیں آتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں