برسلزمیں مرکزی پراسیکیوٹرآفس کے باہرچاقو بردارشخص کا سیکیورٹی اہلکاروں پرحملہ
حملہ آور شخص کی عمر 30 سال جب کہ اس کا تعلق صومالیہ سے ہے، برسلز پولیس
دارالحکومت میں مرکزی پراسیکیوٹرکے دفتر کے باہر چاقو بردارشخص کے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں 2 فوجی زخمی ہو گئے جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مرکزی پراسیکیوٹر کے دفتر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کیا جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے جب کہ حملہ کرنے والا شخص جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔
برسلز پولیس کے مطابق حملہ آور شخص سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا جو کہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا، حملہ آور شخص کی عمر 30 سال جب کہ اس کا تعلق صومالیہ سے ہے۔
حملے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور لوگوں کو جائے وقوعہ کی طرف آنے سے روک دیا۔