پاکستانیوں کی رہائی کے بعدکراچی پہنچنے تک3دن سفرمیں گزرے

صومالی قزاقوں نے متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا، ایک کو ہاتھ پرگولی ماری


Staff Reporter August 04, 2012
ایم وی البیڈو کے چیف آفیسر مجتبیٰ بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ مسرور دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

پاکستانی جہاز کے عملے کے ارکان کے قزاقوں کی قید سے رہائی کے بعد کراچی پہنچنے تک تقریباً 3 دن سفر میں گزرے جبکہ پہلی مرتبہ خشکی کے راستے واپسی ہوئی ، رہائی سے قبل آخری 2 ماہ تین پاکستانیوں سمیت 7 ارکان کو جنگل میں رکھا گیا۔

قید کے دوران صومالی قزاقوں نے متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ انتہائی ناقص خوراک فراہم کی جاتی تھی ، تفصیلات کے مطابق 26 نومبر 2010 کو صومالی قزاقوں نے دبئی کی پورٹ جبل علی سے کینیا کی بندرگاہ ممباسا جانے والے بحری جہاز ایم وی البیڈو کے عملے کو یرغمال بنالیا جس میں 7 پاکستانی بھی شامل تھے ، مذاکرات کے طویل ادوار کے بعد ساتوں پاکستانیوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ، ساتوں پاکستانیوں کو وطن پہنچنے میں 2 دن اور 3 راتیں یعنی تقریباً 3 روز لگ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں