مقبوضہ کشمیر میں چھاؤنی پر حملے میں 8 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک
3 مسلح افراد نے پلوامہ میں ضلعی پولیس لائنز پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں سیکڑوں پولیس اہلکار اور فوجی موجود تھے
مقبوضہ کشمیر میں پولیس چھاؤنی پر حملے میں 8 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 عسکریت پسندوں نے ضلعی پولیس لائنز پر دھاوا بول دیا جہاں سیکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ عسکریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں 4 بھارتی فوجی اور 4 پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ، 3 نوجوان شہید
بھارتی حکام نے اسے فدائی حملہ قرار دیتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران چھاؤنی میں مقیم سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا اور کسی کو بھی یرغمال نہیں بنایا جاسکا۔ بھارتی انتظامیہ نے حملے کے دوران علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی تھی۔
بھارتی حکام نے اسے رواں برس کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سوپور کے علاقے ہیگام میں بھی بھارتی فوجی گاڑی پر رائفل گرنیڈ کا حملہ ہوا جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 ستمبر کو ایل او سی کے قریب اڑی کے علاقے میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 18 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔