یمن میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر 6 فوجیوں سمیت یمن کے ساحل سے 20 میل دور سمندر میں جاگرا
یمن کی سمندری حدود میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک فوجی لاپتہ ہوگیا۔
امریکی سنٹرل کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحل سے 20 میل دور سمندر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر گیا جس میں پائلٹ سمیت 6 فوجی سوار تھے۔ امریکی فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرکے 5 فوجیوں کو پانی سے نکال لیا جب کہ ایک فوجی بدستور لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جب واقعہ پیش آیا تب ہیلی کاپٹر سمندر پر کافی نیچے پرواز کررہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فوجی طیارہ گرکرتباہ، 16 اہلکارہلاک
واضح رہے کہ امریکی فوج یمن میں القاعدہ کے خلاف فضائی حملے کررہی ہے اور فروری سے لے کر اب تک عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 80 حملے کیے جاچکے ہیں، جب کہ امریکی اسپیشل فورسز نے متعدد زمینی کارروائیں بھی کی ہیں جن میں جنوری میں کیا گیا ایک آپریشن بھی شامل ہے جس میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں امریکی فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار
گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکی فوج کو کئی فضائی حادثات پیش آئے جن میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔ رواں ماہ امریکی ریاست ہوائی کے ساحل کے قریب سمندر میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ مسیسپی میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گرنے سے اسپیشل آپریشن فورس کے 16 اہلکاروں کی جانیں گئی تھیں۔