این اے 120 میں آخری گیند تک ن لیگ کا مقابلہ کریں گے عمران خان

لاہور کا ضمنی الیکشن تعین کرے گا کہ عوام کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 26, 2017
نوازشریف کو اس لیے نکالا گیا کیوں کہ انہوں نے چوری کی جو عدالت میں پکڑی گئی، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب انتہائی اہم ہے، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوا سال میں نوازشریف پیسے کے بارے میں نہیں بتا سکے، اگر نواز شریف عدالت کے فیصلے کو نہیں مان رہے تو دوسرے مجرم کیوں مانیں گے، اربوں کی چوری اگر بڑی نہیں تو جیلوں میں قید لوگوں کا کیا قصور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 120 ضمنی انتخاب؛ کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی چیلنج

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بار بار یہ پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، میں بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کو کرپشن پر نااہل کیا گیا، اربوں روپے کی چوری کر کے ملک سے باہر بھیجے گئے، نوازشریف آپ کو اس لیے نکالا گیا کیوں کہ آپ نے چوری کی جو عدالت میں پکڑی گئی۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آخری گیند تک (ن) لیگ سے مقابلہ کرے گی، کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حلقے میں جائیں، این اے 120 کے الیکشن میں ڈاکٹر یاسمین راشد بھرپور مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں، این اے 120 کے عوام کیا چاہتے ہیں کہ حکمران آئے پیسا لوٹے، باہربھیج دے یا پھر قانون سب کے لیے یکساں ہو؟

واضح رہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت 17 ستمبر کو پولنگ ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |