عدلیہ نہیں عدالتی فیصلوں پر اعتراض ہے سعد رفیق

میڈیا سے گزارش ہے کہ عدلیہ کے بارے ایسی خبریں نہ چلائی جائیں جس سے تنازع پیدا ہو، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک August 26, 2017
میڈیا سے گزارش ہے کہ عدلیہ کے بارے ایسی خبریں نہ چلائی جائیں جس سے تنازع پیدا ہو، وزیرریلوے- فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ پر نہیں بلکہ عدالتی فیصلوں پر اعتراض ہے جب کہ میڈیا عدلیہ کے بارے میں ایسی خبریں نہ چلائے جس سے تنازع پیدا ہو۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم جب سازش کی بات کرتے ہیں تو ہمارا پاکستان کے اداروں کی طرف کوئی رخ نہیں ہوتا، تمام اخبارات اورٹی وی میں چلا کہ عدالت نے ہماری تقریروں پر پابندی لگا دی ہے، ہمیں عدلیہ پر نہیں بلکہ عدالتی فیصلے پراعتراض ہے جب کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ عدلیہ کے بارے ایسی خبریں نہ چلائی جائیں جس سے تنازع پیدا ہو۔

امریکی صدرکے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیرریلوے نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان افسوس ناک ہے، ان کے بیان کو غیرسنجیدہ نہیں لیا جا سکتا، پاک امریکا تعلقات پر نوازشریف کی بہت عرصے سے نظرتھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری جتنی بھی مخالفت کریں، اس کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو ہی ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں