شاہد آفریدی کی جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شمولیت سے معذرت

بی پی ایل میں ڈھاکاڈائنا مائٹس کیساتھ معاہدےکی وجہ سےگلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کرپاﺅں گا،آفریدی


Sports Reporter August 26, 2017
بی پی ایل میں ڈھاکاڈائنا مائٹس کیساتھ معاہدےکی وجہ سےگلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کرپاﺅں گا،آفریدی ۔ فوٹو : ٹویٹر

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے جنوبی افریقی گلوبل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفرید نے کہا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس کیساتھ معاہدے کی وجہ سے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کرپاﺅں گا، تاہم جنوبی افریقہ میں ایونٹ کا حصہ بننے والوں کیلیے نیک خواہشات ہیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں :آفریدی کو ورلڈ الیون کا حصہ بنانے کی تجویز مسترد

دریں اثناء اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پی سی بی اور آئی سی کے ہاتھ ملاکر چلنے پر خوش ہوں، اگر ورلڈ الیون میں چند بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہوتے تو بہت ہی زبردست ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |