پارٹی چھوڑ کر جانے والے ارکان اسمبلی کے خلاف نااہلی کی درخواست دیں گےراجہ ریاض

پیپلز پارٹی سیاسی وابستگی ختم کرنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے گی،راجہ ریاض


ویب ڈیسک February 16, 2013
پیپلز پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی دوبارہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے، راجہ ریاض فوٹو: آن لائن/فائل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے ارکان اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست دائر کی جائے گی ۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی دوبارہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے،انہوں نے پارٹی کا انتخابی ٹکٹ لیتے وقت وفاداری کا حلف لیا تھا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی وابستگی ختم کرنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری سمیت 9 ارکان اور پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق جنرل سیکریٹری سمیع اللہ خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں