گواہوں کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ دینے کی ضرورت ہے چیف جسٹس
گواہوں کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ دینے کی بھی ضرورت ہےجس کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کہتے ہیں کہ ٹھوس شہادتوں کے بغیر مقدمات کا فیصلہ ممکن نہیں ہوتا جبکہ خصوصی عدالتوں میں ججوں کی تقرریاں اہم مسئلہ ہیں۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عدالتوں میں زیر سماعت دہشتگردی کے مقدمات کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی پراسیکیوٹرز ، آئی جیز، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے سینئیر ججز اور وفاقی و صوبائی سیکریٹری داخلہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹھوس شہادتوں کے بغیر مقدمات کا فیصلہ ممکن نہیں ہوتا جبکہ گواہوں کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ دینے کی بھی ضرورت ہے جس کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ خصوصی عدالتوں میں ججوں کی تقرریاں اہم مسئلہ ہیں۔