کیون پیٹرسن نے دکھی دل کے ساتھ انگلش کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

سرے کی شکست کا مطلب یہ ہوا کہ میرا انگلینڈ میں کیریئر ختم ہوچکا، کیون پیٹرسن کا جذباتی ٹویٹ


Sports Desk August 27, 2017
سرے کی شکست کا مطلب یہ ہوا کہ میرا انگلینڈ میں کیریئر ختم ہوچکا، کیون پیٹرسن کا جذباتی ٹویٹ۔ فوٹو: فائل

کیون پیٹرسن نے دکھی دل کے ساتھ انگلش کرکٹ کو ہمیشہ کیلیے الوداع کہہ دیا۔

اب پیٹرسن انگلینڈ میں پروفیشنل کرکٹ بھی نہیں کھیلیں گے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے تو وہ پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں، انھوں نے آخری مرتبہ انگلینڈ کی نمائندگی 2013-14 کی ایشز سیریز میں کی تھی۔ ان کی کاؤنٹی ٹیم سرے کو ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

کیون پیٹرسن نے اپنے جذباتی ٹویٹ میں کہا کہ ' سرے کی شکست کا مطلب یہ ہوا کہ میرا انگلینڈ میں کیریئر ختم ہوچکا، میرا یہاں پر سفر کافی شاندار رہا جس کیلیے میں ناٹنگھم شائر، ہیمپشائر، سرے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور شائقین سب کا شکرگزار ہوں'۔پیٹرسن دوسرے ممالک میں ٹوئنٹی 20 لیگز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں