مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ڈیڑھ سال پہلے ہی پیپلز پارٹی چھوڑ چکے تھےقمر زمان کائرہ
پیپلز پارٹی چھوڑنے والے ارکان نےاپنی وفاداریاں تبدیل کیں اور سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے،قمر زمان کائرہ
وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے ڈیڑھ سال پہلے ہی پیپلز پارٹی چھوڑ چکے تھے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ان لوگوں کی اپنی جماعت میں شامل کیا جو ڈیڑھ سال پہلے ہی عملی و نظریاتی طور پر پیپلز پارٹی چھوڑ چکے تھے اور یہ وہ ارکان ہیں جنہوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کیں اور سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو صدر کے دورہ لاہور سے تکلیف ہوئی اسی لئے یہ ڈرامہ رچایا گیا ۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے غیر جمہوری اقدام کا جواب جمہوری اور سیاسی انداز میں دیں گے ، مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کی خلاف وزری کر رہی ہے، مسلم لیگ ق اورپھر پیپلز پارٹی کے ارکان کی وفاداریاں تبدیل کرانا اسکا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن) اگر ق لیگ کے ارکان کو لوٹا نہ بناتی تو پنجاب حکومت نہیں چل سکتی تھی۔