میڈیکل بورڈ کی فرانزک رپورٹ میں کامران فیصل کی ہلاکت خودکشی قرار

کامران فیصل نے خود کشی کی ہے، کامران کے ماتھے اور بازوؤں پر نشانات تشدد کے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ہو سکتے ہیں،ڈاکٹرز


ویب ڈیسک February 16, 2013
کامران فیصل نے خود کشی کی ہے، کامران کے ماتھے اور بازوؤں پر نشانات تشدد کے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ہو سکتے ہیں،ڈاکٹرز فوٹو: فائل

پولی کلینک اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اپنی حتمی فرانزک رپورٹ میں کامران فیصل کی ہلاکت کو خودکشی قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹرز کے پینل نے راولپنڈی میڈیکل کالج کے شعبہ فرانزک میڈیکل کے آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین کی مشاورت سے جاری کی ہے جبکہ میڈیکل بورڈ نے اپنی حتمی رپورٹ سرد مہر کرکے پولیس کے حوالے کردی ہے۔

فرانزک رپورٹ میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ کامران فیصل نے خود کشی کی ہے، کامران کے ماتھے اور بازوؤں پر نشانات تشدد کے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب کے تفتیش کار کامران فیصل نے رینٹل پاور کیس کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کیا تھا وہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئےتھے۔مختلف طبی رپورٹس کے مطابق ان کی موت خودکشی کا نتیجہ تھی تاہم ان کے لواحیقن کا موقف تھا کہ کامران فیصل کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل کی واردات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |