امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان التوا کا شکار
پاکستانی اعلیٰ حکام کی مصروفیات کےباعث وقت نہ ملنے پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے اپنا دورہ ملتوی کیا، ذرائع
KARACHI:
پاکستانی اعلیٰ حکام کی مصروفیات کے باعث وقت نہ ملنے پر امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان التوا کا شکار ہوگیا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان کے دورہ پر پہنچ رہی تھیں تاہم اب امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان التوا کا شکار ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستانی اعلیٰ حکام کی مصروفیات کےباعث وقت نہ ملنے پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے اپنا دورہ ملتوی کیا۔ امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز کل نہیں بلکہ رواں ہفتے آئیں گی۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ایلس ویلز رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی جس میں وہ اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گی، ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ قائم مقام سیکریٹری آف اسٹیٹ معمول کے دورہ پر پاکستان آئیں گی۔
واضح رہے کہ ایلس ویلز کا اس ماہ میں یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے جب کہ دورہ پاکستان کے بعد وہ بنگلہ دیش اورسری لنکا بھی جائیں گی۔