جمہوریت کے نام پر جبر کی بدترین شکل سامنے لائی جارہی ہے الطاف حسین

ملک میں غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے جمہوریت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگائے جارہے ہیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک February 16, 2013
کراچی کے عوام اپنے خلاف سازشوں پر اپنی حفاظت کے لئے انتہائی اقدامات پر مجبور ہوسکتے ہیں، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر جبر کی بدترین شکل سامنے لائی جارہی ہے لیکن وہ امن کا درس دیتے رہیں گے۔


ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ وہ جمہوریت کے حامی ہیں اور جمہوری عمل کے ذریعے ہی اپنی تحریک کو ملک بھر میں پھیلایا ہے لیکن آج ملک میں غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے جمہوریت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگائے جارہے ہیں۔


الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جب عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کی ذمہ دار قوتیں عوام کو تحفظ دینے کے بجائے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہوں تو عوام کو اپنی حفاظت کے لئے خود کھڑا ہونا ہوگا۔ امن اور محبت کے پیغام کو کمزوری تصور کرنے والے جان لیں کہ ہم نے نہ پہلے کبھی ظلم کے آگے سرجھکایا ہے نہ آئندہ کبھی سر جھکائیں گے۔ کراچی کے عوام اپنے خلاف ہونے والی سازشوں اور نسل کشی پر اپنی حفاظت کے لئے انتہائی اقدامات پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں